24 اکتوبر، 2016، 5:17 PM

ترک حکومت نے گولن سے رابطہ میں ہزاروں افراد کو گرفتار کرلیا

ترک حکومت نے گولن سے رابطہ میں ہزاروں افراد کو گرفتار کرلیا

ترکی کے وزیر انصاف نے کہا ہے کہ فتح اللہ گولن کے ساتھ رابطوں اور تعلقات کے الزام میں 35ہزار سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے وزیر انصاف نے کہا  ہے کہ فتح اللہ گولن کے ساتھ رابطوں اور تعلقات کے الزام میں 35ہزار سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ترک وزیر باقر بوزدگ نے کہا ہے کہ مزید 4 ہزار کے قریب مشتبہ افراد کی تلاش جاری ہے، جبکہ عدلیہ کے احکامات پر گرفتار افراد میں 26ہزار کو رہا بھی کیا جاچکا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ناکام بغاوت میں ملوث 35ہزار افراد اس وقت زیر حراست ہیں۔ فوجی بغاوت کی ناکامی کے بعد سے لیکر اب تک 82ہزار سے زائد افراد سے تحقیقات کی گئی ہیں۔
انہوں نے ترکی کے مغربی علاقے میں ایک کانفرنس سے خطاب کے دوران مزید بتایا کہ ناکام فوجی بغاوت کے بعد ہزاروں فوجیوں اور سرکاری حکام اور اہلکاروں کو ملازمتوں سے برطرف بھی کیا جا چکا ہے۔

News ID 1867818

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha